The Lady cooked for God
ایک بوڑھی عورت تھی جو تندور پر روٹیاں پکاتی تھی ایک رات ایسا ہوا کہ وہ سوئی اور خواب میں اللہ کا دیدار ہو گیا ایک نور چمکا اس نے پوچھا کون فرمایا تمہارا رب ہوں اَسی سال کی بوڑھی منہ میں دانت نہیں اور بال بھی سفید پوچھا مانگ کیا مانگتی ہے کہا مجھ جیسی گنہگارہ پہ اتنا کرم کہ رب خواب میں آگیا کیا مانگوں کچھ نہیں چاہئے فرمایا ہم تو کچھ دینگے مانگ۔بولی دینا ہی چاہتا ہے تواولاد بھی نہیں شادی بھی نہیں ہوئی دولت بھی نہیں چاہیے دن میں دو روٹی کھاتی ہوں تو ہی تو دیتا ہے یہ ٹوٹی پھوٹی جھونپڑی بھی ہے سر چھپا لیتی ہو تو پھر کیا چاہیے لیکن تو بار بار کہہ رہا ہے کہ کیا چاہیے مانگ تو مانگ لیتی ہوں۔ تو بس تم مہمان بن کر آؤ میں تمہارے واسطے روٹی پکاؤگی تم کھاؤ اور چلے جاؤ فرمایا اچھا ہم کل آئیں گے صبح بوڑھی عورت اٹھی پورے گاؤں میں کہتی پھیرے ہمارے گھر تو اللہ آرہے ہیں میں دعوت پکا رہی ہو جو دیکھ کے بولے پاگل ہو گئی ہو تم تندور کی گرمی سر چڑھ گئی ہے بوڑھی ہوگئی ہے پاگل کیسی باتیں کرتی ہے اللّہ آئگا کہاں ذات باری تعالیٰ اس کی...